اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا سے پوری دنیا میں 2.08 لاکھ ہلاکتیں، 30 لاکھ متاثرین - Corona

دنیا کا سپرپاور امریکہ میں یہ وبا خطرناک صورت حال اختیار کرچکی ہے۔ یہاں اب تک 972969 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کا اعدادوشمار 55118 ہوگیا ہے۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ لوگ ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Apr 28, 2020, 10:23 AM IST

عالمی وبا کرونا وائرس (کووڈ۔19) پوری دنیا میں کہرام مچارہا ہے اوراب تک دنیا کے زیادہ تر ممالک میں اس وبا سے دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور تیس لاکھ لوگ اس سے متاثر ہیں۔

جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں کرونا وائرس سے مجموعی طور سے 3002303 لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 208131 ہوگئی ہے۔

پوری دنیا میں اب تک 8.6 لوگ اس کے انفیکشن سے پوری طرح ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔

بھارت میں بھی کرونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیرکو جاری کئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک 28380 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور ابھی تک اس وائرس سے 886 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک 6362 لوگ اس کے انفیکشن سے پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔

جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

دنیا کا سپرپاور امریکہ میں یہ وبا خطرناک صورت حال اختیار کرچکی ہے۔ یہاں اب تک 972969 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کا اعدادوشمار 55118 ہوگیا ہے۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ لوگ ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔

یورپ میں سب سے سنگین طور سے متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 26977 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 199414 لوگ اس سے متاثر ہوئےہیں جبکہ 65 ہزار متاثرین صحت مند ہوکرگھر لوٹ چکے ہیں۔

اسپین کووڈ۔19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 229422 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں اور 23521 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے جبکہ تقریبا ایک لاکھ سے زیادہ مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک82830 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4632 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیارکی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔ اس درمیان کرونا وائرس سے انفیکشن اور موت کے معاملے میں یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالت کافی خراب ہے۔

فرانس میں اب تک 162220 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں جن میں سے 22890 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ جرمنی میں کرونا وائرس سے 158142 لوگ متاثر ہیں اور 158142 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details