اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 65 لاکھ 88 ہزار 163 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 96 ہزار 328 ہو چکی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Sep 11, 2020, 4:12 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 83 لاکھ 28 ہزار 80 ہو چکی ہے۔

ویڈیو

متاثرین میں سے 9 لاکھ 13 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 2 کروڑ 3 لاکھ 62 ہزار 720 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 65 لاکھ 88 ہزار 163 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 96 ہزار 328 ہو چکی ہے۔

کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، اور بھارت دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 62 ہزار 414 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 76 ہزار 271 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 9 لاکھ 90 ہزار 795 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 28 ہزار 282 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر آندھر پردیش اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 2009 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 7 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details