اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 71 لاکھ 85 ہزار 471 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار 538 ہو چکی ہے۔

d
d

By

Published : Sep 25, 2020, 8:12 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 13 ہزار 884 ہو چکی ہے۔

ویڈیو

متاثرین میں سے 9 لاکھ 87 ہزار 742 ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 2 کروڑ 39 لاکھ 50 ہزار 442 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 71 لاکھ 85 ہزار 471 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار 538 ہو چکی ہے۔

کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 58 لاکھ 18 ہزار 570 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 92 ہزار 290 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 12 لاکھ 82 ہزار 963 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 34 ہزار 345 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر آندھر پردیش اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 2692 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 31 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details