اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات - دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 931 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 337 ہو چکی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 20, 2020, 4:26 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 79 ہزار 141 ہو چکی ہے۔

ویڈیو

متاثرین میں سے 7 لاکھ 91 ہزار 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 1 کروڑ 53 لاکھ 23 ہزار 37 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 931 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 337 ہو چکی ہے۔

کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 36 ہزار 925 ہو چکی ہے۔ 53 ہزار 866 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 28 ہزار 642 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 21 ہزار 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 1232 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details