اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 29 ہزار 789 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 606 ہو چکی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 16, 2020, 3:25 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 15 ہزار 335 ہو چکی ہے۔

ویڈیو

متاثرین میں سے 7 لاکھ 68 ہزار 969 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 1 کروڑ 43 لاکھ 40 ہزار 893 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 29 ہزار 789 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 606 ہو چکی ہے۔

کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 89 ہزار 682 ہو چکی ہے۔ 49 ہزار 980 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 84 ہزار 754 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 19 ہزار 749 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 1148 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details