اردو

urdu

ETV Bharat / international

عالمی سطح پرکورونا اپڈیٹ: 4 اگست تک تازہ ترین تفصیلات - عالمی سطح پرکورونا اپڈیٹ

امریک میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 58 ہزار 929 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 48 لاکھ 62 ہزار 174 ہو چکی ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 4, 2020, 5:49 PM IST

عالمی وبا کورونا کا پھیلاؤ دنیا بھر میں جاری ہے اور اس مہلک وائرس سے اب تک دنیا میں تقریبا 1.84 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس کے انفیکشن کی وجہ سے تقریبا 6.97 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وبا نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ 44 ہزار 642 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 97 ہزار 189 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 60 لاکھ 71 ہزار 914 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرزمیں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 675 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 16 لاکھ 75 ہزار 539 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ابھی تک امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریک میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 58 ہزار 929 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 48 لاکھ 62 ہزار 174 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر اموات کی تعداد 48 ہزار 12 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 43 ہزار 813 ہو گئے۔ پیرو میں اب تک کورونا کی زد میں آنے سے 19 ہزار 811 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 33 ہزار 100 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 707 ہو گئی جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 61 ہزار 493 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 472 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 44 ہزار 134 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار 17 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 850 ہو چکی ہے۔

خلیجی ملک ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 17 ہزار 405 ہو گئی جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 12 ہزار 35 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 46 ہزار 210 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 949 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس ملک میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 93 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا متاثرین کی تعداد 84 ہزار 464 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 94 ہزار 702 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 51 ہزار 665 تک جا پہنچی ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18.5 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 803 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ملک میں صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 12،30،510 ہوگئی ہے۔ زیادہ تر ریاستوں میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز میں صرف 6،941 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی تعداد 5،86،298 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38،938 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے دنیا میں چوتھے مقام پر روس میں مجموعی اموات 14 ہزار 207 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 56 ہزار 264 ہو چکی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 8 ہزار 539 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک مجموعی کیسز 5 لاکھ 16 ہزار 862 رپورٹ ہوئے ہیں۔

پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 461 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 999 تک جا پہنچی ہے۔

یوروپی ملک اٹلی میں 248،229 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35،166 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں 242102 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 3،184 افراد اس وبا کی زد میں آنے سے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 233851 ہوگئی ہے اور 5،747 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 225،198 اور 30،268 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 212111 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9،154 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9850 ، کینیڈا میں 8995 ، نیدرلینڈ میں 6169 ، سویڈن میں 5744 ، ایکواڈور میں 5767 ،اندونیشیا میں 5302، مصر میں 5302 ، چین میں 4888 ، چین میں 4672 ، عراق میں 4934 ، ارجنٹائنا میں 3813 ، بولیویا میں 3228 ، رومانیہ میں 2432 ہیں ، سوئٹزرلینڈ میں 1981 ، فلپائن میں 2104 ، گوئٹے مالا میں 2013 ، آئرلینڈ میں 1763 ، پرتگال میں 1738 ، پولینڈ میں 1732 ، یوکرین میں 1762 ، پنامہ میں 1497 ، کرغزستان میں 1420 اور افغانستان میں 1288 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details