اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات - دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 34 لاکھ 79 ہزار 483 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 247 ہو چکی ہے۔

سدف
سدف

By

Published : Jul 14, 2020, 3:49 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 32 لاکھ 38 ہزار 121 ہو چکی ہے۔

ویڈیو

متاثرین میں سے 5 لاکھ 75 ہزار 545 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 77 لاکھ 27 ہزار 203 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 34 لاکھ 79 ہزار 483 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 247 ہو چکی ہے۔

کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 6 ہزار 752 ہو چکی ہے۔ 23 ہزار 727 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 60 ہزار 924 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 10 ہزار 482 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال انڈومان نکوبار میں سب سے کم 166 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details