اردو

urdu

By

Published : Jul 2, 2020, 6:27 PM IST

ETV Bharat / international

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 79 ہزار 953 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 798 ہو چکی ہے۔

سفد
سفد

کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 9 ہزار 992 ہو چکی ہے۔

ویڈیو

متاثرین میں سے 5 لاکھ 19 ہزار 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 60 لاکھ 54 ہزار 119 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 79 ہزار 953 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 798 ہو چکی ہے۔

کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 4 ہزار 641 ہو چکی ہے۔ 17 ہزار 834 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 80 ہزار 298 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 8 ہزار 53 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال میگھالیہ میں سب سے کم 52 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details