کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 93 لاکھ 55 ہزار 175 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 4 لاکھ 79 ہزار 819 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 50 لاکھ 72 ہزار 599 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 24 لاکھ 24 ہزار 414 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 476 ہو چکی ہے۔
کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 183 ہو چکی ہے۔ 14 ہزار 476 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 39 ہزار 10 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 6 ہزار 531 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر دہلی اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جبکہ فی الحال سکم میں 79کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔