اردو

urdu

ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا اپڈیٹ: 20 مئی 2020 کی تازہ ترین تفصیلات - دنیا بھر میں کورونا متاثرین

روس میں بھی کورنا کے کیسز مسلسل تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 299،941 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 2837 اموات ہو چکی ہے۔

sdf
dsf

By

Published : May 20, 2020, 3:18 PM IST

عالمی وبا کورونا کے کیسزدنیا بھر میں دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں اور پوری دنیا میں اس جان لیوا وائرس کے قہر سے اب تک 3.23 لاکھ سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور تقریبا 49 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 4،897،567 ہو گئی ہے جبکہ کل 323،286 افراد کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب یہ ایک لاکھ سے زیادہ کیسز والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 106750 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3303 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 42298 لوگ اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ 15 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 90 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر چکی ہے۔ دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں متاثرین کی مجموعی تعدادمسلسل بڑھتے ہوئے 15،28،568 جبکہ 91،921 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

روس میں بھی کورنا کے کیسز مسلسل تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 299،941 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 2837 اموات ہو چکی ہے۔

اس دوران برازیل میں بھی کورونا وائرس کا بحران بڑھتا جا رہا ہے۔یہاں 271،885 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 'كووڈ 19' کی زد میں آنے سے ریکارڈ 1179 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17،971 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں برازیل کا تیسرا مقام ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں. یہاں اب تک اس وبا سے 250،138 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 35،422 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

یوروپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 32،169 افراد ہلاک ہوئے اور 226،699 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں. اسپین میں کل 232،037 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،778 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 84،063 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 اموات ہوئی ہے. اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی ا موات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔

یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 180،933 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 28،025 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔جرمنی میں کورونا وائرس سے 177،778 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8،081 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 151،615 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 4،199 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 124،603 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7119 افراد کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

بیلجیم میں 9108، کینیڈا میں 6028، ہالینڈ میں 5734، میکسیکو میں 5،666، سویڈن میں 3743، ایکواڈور میں 2839، پیرو میں 2789، سوئٹزرلینڈ میں 1891، آئر لینڈ میں 1،561 اور پرتگال میں 1247 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک متاثرین کی مجموعی تعداد 43،966 ہو گئی ہے جبکہ 939 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details