عالمی وباکورونا وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس وبا نے امریکہ میں 50 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے، جبکہ برازیل میں ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ 98 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 7 لاکھ 29 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 98 لاکھ 7 ہزار 621 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 29 ہزار 614 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 63 لاکھ 53 ہزار 322 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 150 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 27 لاکھ 24 ہزار 685 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ اب بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 70 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 51 لاکھ 49 ہزار 723 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکہ میں 23 لاکھ 46 ہزار 183 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 20 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 26 لاکھ 38 ہزار 470 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 543 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 13 ہزار 369 تک جا پہنچی ہے۔
بھارت کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایک دن میں پہلی بار وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 64،399 کیسز آنے سے ان کی مجموعی تعداد 21،53،011 ہوگئی ہے۔
تین دن سے ملک میں لگاتاروائرس کے 61 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ جمعہ کو 62،538 اور ہفتہ کو 61،537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصہ کے دوران ایک ہی دن میں زیادہ سے زیادہ 53،879 افراد کی شفایابی سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 14،80،885 لاکھ ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 861 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 43،379 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 68.78 فیصد اور موت کی شرح 2.01 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 854 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 347 ہو چکی ہے۔
ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 10 ہزار 210 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 53 ہزار 188 رپورٹ ہوئے ہیں۔