اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا اپڈیٹ: تازہ ترین تفصیلات 7 جون 2020 - کورونا وائرس

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 9971 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 246،628 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 287 افراد کی اموات کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 6929 ہوگئی ہے۔

dfs
sdf

By

Published : Jun 7, 2020, 3:32 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وبانے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے ہونے والی اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 لاکھ 76 ہزار 45 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 2 ہزار 170 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 31 لاکھ 62 ہزار 87 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 586 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 34 لاکھ 11 ہزار 788 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 96 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 88 ہزار 544 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 24 ہزار 554 کورونا مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 21 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 51 ہزار 894 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالہ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 76 ہزار 494 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 36 ہزار 44 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں مجموعی اموات 5 ہزار 725 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 689 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 390 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 135 ہو چکی ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 9971 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 246،628 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 287 افراد کی اموات کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 6929 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 120،406 فعال کیسزہیں ، جبکہ 119،293 افراد اس وبا سے شفایاب ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 40 ہزار 465 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 868 ہوچکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 846 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 801 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 769 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 85 ہزار 696 ہو گئے۔

خلیجی ملک ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 209 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 69 ہزار 425 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 669 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 69 ہزار 218 ہو گئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 142 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 53 ہزار 634 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 676 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 98 ہزار 869 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئےکورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے، چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 36 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 98 ہزار 227 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1 ہزار 998 ہو گئی۔

اس کے علاوہ میکسیکو میں 13511 ، بیلجیئم میں 9580 ، کینیڈا میں 7773 ، نیدرلینڈ میں 6011 ، پیرو میں 5301 ، سویڈن میں 4656 ، ایکواڈور میں 3534 ، سوئزرلینڈ میں 1920 ، آئرلینڈ میں 1678 اور پرتگال میں 1474 لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details