دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ جاری اور اب یہ تعدادایک کروڑ سے، متجاوز کرچکی اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ 86 ہزار 690 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 1 ہزار 392 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 21 ہزار 57 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 824 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 54 لاکھ 64 ہزار 241 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
دنیا میں سپر پاور سمجھا جانے والا امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 152 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 96 ہزار 537 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کےامریکہ میں 13 لاکھ 86 ہزار 948 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 816 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 81 ہزار 437 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
میکسیکو نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 212802 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 26381 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس میں، کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 199473 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29781 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 198883 افراد کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 4035 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 195883 پوگئی ہے اور 5082 افراد دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ کورونا وائرس نے جرمنی میں 194458 افراد کو متاثر کیا اور 8968 افراد کو ہلاک کیا۔
دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اہم مرکز چین میں اب تک 84742 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں اور یہاں اس کی زد میں آکر 4641 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔
کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9732، کناڈا میں 8576، نیدرلینڈ میں 6124، سویڈن میں 5280، ایکواڈور میں 4424، سوئٹزرلینڈ میں 1962، آئرلینڈ میں 1734 اور پرتگال میں 1561 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔