اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا اپڈیٹ: عالمی سطح پر 1 نومبر 2020 تک تازہ ترین تفصیلات

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے 4 کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 70 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 12 لاکھ 810 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وبا سے اب تک 3 کرور 35 لاکھ 3 ہزار 608 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Nov 1, 2020, 3:29 PM IST

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 4.64 کروڑ سے زائد افراد متاثر اور 12 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے 4 کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 70 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 12 لاکھ 810 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وبا سے اب تک 3 کرور 35 لاکھ 3 ہزار 608 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔

امریکہ اور یوروپ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث دوبارہ ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، برطانیہ میں جمعرات سے غیر ضروری دکانیں اور ریستوراں بند رہیں گے جبکہ برطانیہ میں نئی پابندیوں کے دوران اسکول سمیت تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان میں منگل سے ماسک لازمی پہننے کی ہدایت کر دی گئی ہے، جبکہ وائرس کی دوسری لہر کے باعث آسٹریا میں منگل سے رات کے کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیلجیئم میں پیر سے سخت لاک ڈاؤن اور پرتگال میں 4 نومبر سے نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسپین میں کوروناوائرس کی پابندیوں کے خلاف عوام کا احتجاج جاری ہے جبکہ بارسلونا سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 91،16،184 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2،30،345 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں نئے کورونا متاثرین کی تعداد 46 ہزار 963 درج کی گئی ہے۔ بھارت میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 81.84 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 58،684 افراد سے بڑھ کر شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 74 لاکھ 91 ہزار ہوگئی ہے۔ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5،70،458 ہوگئی ہے جبکہ کورونا ایکٹیو کیسز 12،191 کم ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 470 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1،22،111 ہوگئی ہے۔

برازیل کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں کووڈ19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 55.35 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور تقریبا 1.59 لاکھ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16.06 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 27،787 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں 7.25 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 19،276 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 6.79 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 38،618 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایران میں اس وبا سے تقریبا 6.12 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 34،864 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 5.31 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر اور 10،483 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

چلی میں 5.10 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 14،207 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں کورونا سے 4.72 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 10،910 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بیلجیئم میں کورونا وائرس سے 4.12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 11،452 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا وائرس متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا 4.10 لاکھ ہے اور 13،869 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 4.07 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اورجان لیوا وبا سے 5،923 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں یوکرین نے فلپائن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب اس ملک میں کورونا کے 3.99 لاکھ سے زیادہ کیسز ہیں اور 7،399 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ فلپائن میں کوروناکے تقریبا 3. 3.80 لاکھ کیسزہیں اور 7،221 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اب تک ترکی میں اس وبا سے 3.75 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 10،252 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پولینڈ میں اس وبا سے تقریبا 3. 3.62 لاکھ افراد متاثر اور 5631 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ہالینڈ میں اب تک 3.57 لاکھ افراد کورونا سے متاثر اور 7459 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مملکت سعودی عرب میں کوروناوائرس کے تقریبا3.47 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 5،402 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 3.32 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 6،806 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک اسرائیل میں تقریبا 3.14 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر اور 2،539 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس نے ایکواڈور میں 12،670 افراد ، کینیڈا میں 10،187 ، بولیویا میں 8،715 ، رومانیہ میں 6،968 ، سویڈن میں 5،938 ، چین میں 4،739 ، گوئٹے مالا میں 3،729 ، پنامہ میں 2،700 اور ہونڈوراس میں 2،669 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

خیال رہے جرمنی سمیت بيشتر يورپی ممالک ميں پير سے ملک گير سطح پر جزوی يا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کيا جا رہا ہے۔ برطانوی وزير اعظم بورس جانسن نے بھی ملک ميں چار ہفتوں کے ليے لاک ڈاؤن کا اعلان کر ديا ہے۔

عالمی سطح پر امريکہ بدستور کورونا وائرس سے سب سے زيادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں متاثرين کی تعداد نوے لاکھ سے زائد جب کہ ہلاک شدگان کی تعداد دو لاکھ تيس ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details