اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا اپڈیٹ: 27 جولائی تک عالمی سطح پر تازہ ترین تفصیلات - worldwide corona update

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 49 ہزار 849افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں، جبکہ اس وبا سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 43 لاکھ 71ہزار 839ہو چکی ہے۔ امریکہ میں کورونا کے 21 لاکھ 31ہزار 861مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 986کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 20 لاکھ 90ہزار 129کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 27, 2020, 5:00 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں روز بہ روز تیز اضافہ ہو رہا ہے، جس سے دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 64 لاکھ 21 ہزار 958تک جا پہنچی ہے، جبکہ اس وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ52ہزار 308 ہو گئی ہیں۔

ویڈیو

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 57لاکھ 17ہزار 166مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 238 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ ایک کروڑ 52ہزار 484مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سپرپاور امریکہ اب بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 49 ہزار 849افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں، جبکہ اس وبا سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 43 لاکھ 71ہزار 839ہو چکی ہے۔ امریکہ میں کورونا کے 21 لاکھ 31ہزار 861مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 986کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 20 لاکھ 90ہزار 129کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 87ہزار 52زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 24لاکھ 19ہزار 901تک جا پہنچی ہے۔

بھارت میں کوروناوائرس کا پھیلاؤ اپنے شباب ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا 50 ہزار افراد کے وائرس کی زد میں آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 14.35 لاکھ ہوگئی ہے۔ تاہم راحت والی بات یہ ہے کہ اس دوران تقریبا 32 ہزار مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی اس وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 9.17 لاکھ ہوگئی۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 49931 کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1435453 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 708 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 32771 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران31991 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اوریہ تعداد بڑھ کر 917568 ا ہوچکی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 485114 فعال کیسز ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 269ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 12ہزار 485ہو چکی ہے۔ساؤ تھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 6 ہزار 769ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 4 لاکھ 45ہزار 433 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 43 ہزار 680ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 90ہزار 516ہو گئے۔پیرو میں کورونا کے باعث 18 ہزار 229ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 84ہزار 797رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 112ہو گئی جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 45ہزار 790ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 28 ہزار 432 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 19 ہزار 501 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 752 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 426ہو چکی ہے۔

خلیجی ملک ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 700ہو گئی جبکہ جان لیوا وبا کے کل کیسز 2 لاکھ 91ہزار 172ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی اموات 2 ہزار 733 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 66ہزار 941تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 891 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویںنمبر پر ہے۔اس ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ74 ہزار289ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 842تک جا پہنچی ہے۔

بنگلہ دیش میں 2،23،453 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 2،928 افراد اس مرض سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں کورونا متاثرین کی تعداد 2،17،801 ہو گئی ہے اور 30،195 افراد لقمہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں 2،06،667 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 9،124 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9 ہزار821 ، کینیڈا میں 8 ہزار934 ، نیدرلینڈ میں 6 ہزار159 ، سویڈن میں 5،697 ، ایکواڈور میں 5 ہزار515 ، انڈو نیشیا 4ہزار 781، ، مصر میں 4 ہزار606 ، عراق میں 4 ہزار 362 ، ارجنٹائنا میں 2 ہزار939 ، بولیویا میں 2ہزار 853،رومانیہ میں 2 ہزار187 ، سوئٹزرلینڈ میں 1 ہزار977 ، فلپائن میں 1 ہزار932 ، آئرلینڈ میں 1 ہزار764 ، گوئٹے مالا میں 1 ہزار734 ، پرتگال میں 1ہزار 717 ، پولینڈ میں 1 ہزار671 ، یوکرین میں 1 ہزار625 ، پنامہ میں 1 ہزار 294 ، کرغزستان میں 1 ہزار277 اور افغانستان 1 ہزار259 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details