اردو

urdu

ETV Bharat / international

روس میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 80 فیصد سے زائد - Russia

روس میں 3162 اور مریض ٹھیک ہوئے جس سے کورونا سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر 770639 ہوگئی ہے۔ یعنی مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 80.54 فیصد ہوگئی ہے۔

dfs
df

By

Published : Aug 23, 2020, 10:06 PM IST

روس میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے انفیکشن کے 4,852 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 9,56,749 ہوگئی اور اس دوران 73 اور لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 16,383 پہنچ گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 80 فیصد کے پار ہوچکی ہے۔

کورونا نگرانی مرکز کے مطابق نیے معاملوں میں سے 23.6 فیصد یعنی 1147 معاملوں میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔یہ معاملے ملک کے 83 علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا معاملوں کا یومیہ اضافہ محض 0.5 فیصد ہے۔

ماسکو میں اس دوران سب سے زیادہ 611 نئے معاملے سامنے آئے ۔اس کے بعد سینٹ پیٹس برگ میں 180 معاملے اور ماسکو علاقے سے 164 نئے معاملے سامنے آئے۔

اس دوران پورے ملک میں 3162 اور مریض ٹھیک ہوئے جس سے کورونا سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھکر 770639 ہوگئی ہے۔ یعنی مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 80.54 فیصد ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details