پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 591 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 2,92,765 پہنچ گئی ہے، مزید چار افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی 6235 ہو گئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 94 فیصد سے متجاوز ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا ریکوری شرح 94 فیصد سے زائد
پاکستان میں اب تک 2,75,836 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یعنی کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر 94.21 فیصد ہو گئی ہے۔ پورے ملک میں فی الحال 10,964 فعال کیسز ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ملک میں اس دوران 24,956 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 2,75,836 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یعنی کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر 94.21 فیصد ہو گئی ہے۔ پورے ملک میں فی الحال 10,964 فعال کیسز ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔
اس درمیان وزیر اعظم عمران خان کے اقتصادی صلاح کار عبد الحافظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے سبب کمزور ہوئی معیشت نے بہتری کے اشارے دینے شروع کر دیے ہیں۔