اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: کورونا کیسز میں اضافہ مجموعی تعداد 906 ہوئی

افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 66نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھکر 906 ہوگئی ہے۔

افغانستان: کورونا کیسز میں اضافہ مجموعی تعداد 906 ہوئی
افغانستان: کورونا کیسز میں اضافہ مجموعی تعداد 906 ہوئی

By

Published : Apr 18, 2020, 3:46 PM IST

افغانستان کے سرکاری وزارت صحت کے ترجمان وحیداللہ میئر نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 465 نمونوں کی جانچ میں نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 66 نئے مثبت معاملوں میں سے کابل میں 26، قندھار میں 15، بلخ میں چھ، کنڈوز میں پانچ، ہرات میں پانچ، ہلمنڈ میں چار، لگمان میں تین، ننگرہار میں ایک اور کنار میں ایک معاملہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے 45مریض پوری طرح سے ٹھیک ہوگئے ہیں جس سے ملک بھرمیں اسپتال سے ٹھیک ہوکر گھر لوٹے والے کل مریضوں کی تعداد بڑھکر 99 ہوگئ ہے۔

یہ کابل میں لاک ڈاؤن کو جمعرات سے تین ہفتوں کےلئے بڑھانے کے بعد ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details