دنیا بھر میں گزشتہ 28 دنوں میں جہاں 1.63 کروڑ لوگ کورانا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں وہیں 2.62 لاکھ لوگ اس وبا کا شکار ہوئے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ای سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 47 لاکھ 38 ہزار 271 جبکہ 43 لاکھ 24 ہزار 625 لوگ اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر تیز ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 3.61 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.18 لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔