اردو

urdu

ETV Bharat / international

'کورونا کی وبا آخری وبا نہیں ہے!' - وبائی بیماری

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈنوم گیبریاسز نے کہا ہے کہ 'یہ آخری وبائی بیماری نہیں ہوگی۔ تاریخ نے ہمیں سکھایا ہے کہ وبائیں زندگی کا ایک حصہ ہیں'۔

corona epidemic is not the last epidemic!
'کورونا کی وبا آخری وبا نہیں ہے!'

By

Published : Sep 8, 2020, 1:30 PM IST

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈنوم گیبریاسز نے کہا کہ 'کورونا وائرس کا انفیکشن آخری وبا نہیں ہے اور دنیا کے ممالک کو مستقبل کے بحرانوں کے لئے تیار رہنا ہوگا'۔

گیبریاسز نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 'یہ آخری وبائی بیماری نہیں ہوگی۔ تاریخ نے ہمیں سکھایا ہے کہ وبائیں زندگی کا ایک حصہ ہیں۔ لیکن اگلی بار جب وبا آئےتو ہم سب کو اس کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹکنالوجیوں میں بہت زیادہ پیشرفت کے باوجود بہت سے ممالک نے ابھی تک اپنے صحت عامہ کے نظاموں پر صحیح سمت میں توجہ نہیں دی ہے'۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔

حالیہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وبا کی وجہ سے 890000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 890064 ہوگئی ہے.

وہیں برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14،500 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وہیں اس دوران 447 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14،521 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ بڑھ کر 4،137،521 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details