جاپانی وزیراعظم سوگا یوشی ہیدے نے کہا کہ 'حکومت کے ذریعہ لگائی گئی پابندی کی وجہ سے کورونا معاملوں میں اب کمی آنی شروع ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وائرس کے انفیکشن کے نئے معاملوں میں کمی آئی ہے اور میرا خیال ہے کہ کھانے اور پینے کے لیے ہدف کی گئی پابندی کا بھی اچھا نتیجہ سامنے آیا ہے۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور دس دیگر صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ یہ پابندی 7 فروری کو ختم ہونے والی ہے۔ ایسا بھی مانا جارہا ہے کہ ایمرجنسی کی مدت سات مارچ تک بڑھائی جا سکتی ہے۔