اردو

urdu

ETV Bharat / international

Corona Death in Malaysia: ملیشیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز - ملیشیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد

ملیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4,854 نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں، جب کہ مزید 24 مریضوں کی موت (Corona Death in Malaysia) کے ساتھ اس جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Corona death toll in Malaysia exceeds 30,000
ملیشیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار سے متجاوز

By

Published : Nov 22, 2021, 10:53 PM IST

وزارت صحت کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 86 ہزار 601 اور مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 2 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5,525 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 24,87,809 افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت اس ملک میں 68,790 ایکٹیو کیسز ہیں اور 541 مریضوں کو انتہائی نگرانی میں رکھا گیا ہے، جن میں سے 267 کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے فوری ختم ہونے کا امکان نہیں: عالمی ادارہ صحت

ملیشیا میں اب تک 78.6 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک جب کہ 76.5 فیصد کو دونوں ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details