دنیا بھر میں مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر اب بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب تک دنیا میں اس وبا سے 8.95 کروڑ افراد متاثر جبکہ 19.24 لاکھ مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا کے 191 ممالک میں آٹھ کروڑ 95 لاکھ 71 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 19 لاکھ 24 ہزار 659 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔