اردو

urdu

ETV Bharat / international

عالمی سطح پر کورونا وائرس کا قہر - کورونا وائرس

کورونا وائرس کے سبب عالمی سطح پر 185 ممالک متأثر ہیں جن میں اس وبا سے 11395 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریبا 270971 افراد اس سے متاثر ہیں۔

COROAN VIRUS WORLD WIDE
عالمی سطح پر کورونا وائرس کا قہر

By

Published : Mar 21, 2020, 11:48 PM IST

بھارتمیں بھی کورونا وائرس کی وبا پھیلتی جارہی ہے اور اب تک اس سے متاثروں کی تعداد 285سے تجاوز کر چکی ہے۔

پنجاب کے نواں شہر میں ایک شخص کی موت سے ملک میں کورونا وائرس سے متاثر چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ کرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

وزارت صحت نے سنیچر کو بتایا ہے کہ ملک میں کرونا کے 285معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 219 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 39غیر ملکی شہری ہیں۔ کرونا وائرس سے متاثر 23لوگ علاج کےبعد صحت مند ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور لیکن ابھی تک اس سے سب سے زیادہ سنگین طور سے متاثر چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں گزشتہ تین دن سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کی تھی۔ چین میں 81008لوگوں کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریبا 3255لوگوں کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سلسلے میں سب سے سنگین صورت حال اسپینکی سامنے آئی ہے۔ اسپین کی وزارت صحت نے سنیچر کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے تقریبا 324لوگوں کی موت ہوچکی ہے جس کی وجہ سے اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1326ہوگئی ہے۔

اسپین میں کورونا کے پانچ ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق اسپین میں کرونا سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 24926ہوگئی ہے۔ اس وبا سے اب تک دو ہزار سے زیادہ لوگ ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل علاقے میں 3405، یوروپی علاقے میں 4899، جنوب۔مشرقی ایشیائی علاقوںمیں 31، مغربی ایشیائی علاقے میں 1312، امریکہ کے نزدیک واقع علاقوں میں 178اور افریقی علاقے میں آٹھ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس دنیا کے 185 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔

چین کے علاوہ کورونا وائرس اٹلی، ایران، امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی اور ممالک کو اپنی گرفت میں لے چکا ہے۔ اس سے متاثرین کے آدھے سے زیادہ معاملے اب چین کے باہر کے ہیں۔

عالمی ادرہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلیمیں اس جان لیوا وائرس نے بڑے پیمانے پر اپنے پیر پھیلالئے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 4032لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 47021لوگ اس سے متاثر ہیں۔دنیا کے کچھ دیگر ممالک میں بھی صورت حال بے حد سنگین ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details