اردو

urdu

ETV Bharat / international

جنوبی کوریا:کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ - جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا 763 ہو گئی

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 763 ہوگئی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک سات افراد ہلاک ہو چکے ہے۔

جنوبی کوریا:کورونا وائرس سے سات ہلاک
جنوبی کوریا:کورونا وائرس سے سات ہلاک

By

Published : Feb 24, 2020, 9:56 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:15 AM IST

کوریا سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن نے ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔

سینٹر کے مطابق جنوبی کوریا میں پیر کو كورونا وائرس کے 161 نئے کیس سامنے آئے، ابھی تک 18 افراد اس بیماری سے شفا یاب ہوچکے ہیں جبکہ 8720 لوگوں کا علاج جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے صوبے کے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان میں گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ وائرس چین کے 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔

موجودہ وقت میں یہ وباء بھارت سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ وہیں عالمی ادارہ صحت نے جنوری کے آخر میں اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے عالمی صحت ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details