افغانستان کے وزیر قانون حاکم شاری نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ طالبان حکومت ملک کے آخری حکمراں محمد ظہیر شاہ کے وقت کے آئین کو عمل میں لائے گی لیکن اس کے شرعیہ قوانین کو نافذ نہیں کیا جائے گا۔ ظہیر شاہ نے 1933 سے 1973 تک ملک پر حکومت کی تھی۔
وزارت قانون کے مطابق شاری نے یہاں یہ اعلان چین کے سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ہے۔