اردو

urdu

ETV Bharat / international

حج 2020 کے کامیاب اور پُرامن انعقاد کے لیے سعودی حکام کو مبارکباد - کامیاب حج کا انعقاد

ہر برس دنیا بھر سے2ملین سے عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب آتے ہیں۔ تاہم کووڈ19 وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں 15ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے پیش نظر حاجیوں کی تعداد حکومت سعودی عرب نے کم کرتے ہوئے حج 2020 کو مثالی بنادیا۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 3, 2020, 7:11 PM IST

سعودی عرب میں متعین بھارتی سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید نے حج 2020 کے کامیابی اور مکمل امن و امان اور سلامتی کے ساتھ انعقاد پر مسرت اور طمانیت کا اظہار کیا اور کہا کہ حج 2020 کا انعقاد و اہتمام حکومت سعودی عرب کے لئے ایک بڑا چیلنج تھا۔

وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز، شہزادہ محمد بن سلمان، وزیر داخلی سلامتی امور پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز، گورنر مکہ خالد الفیصل اور وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر صالح بن طاہر بنتن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ڈاکٹر اوصاف سعید نے کہا کہ حاجیوں کے تحفظ کے لئے سعودی حکام نے غیر معمولی اقدامات اور انتظامات کئے تھے۔ عالمی وباء کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اگرچہ کہ حج 2020 میں عازمین حجاج کی تعداد محدود تھی تاہم اس محدود تعداد کے ساتھ بھی حج کے انتظامات کوئی معمولی کارنامہ نہیں۔

ہر برس دنیا بھر سے2ملین سے عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب آتے ہیں۔ تاہم کووڈ19 وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں 15ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے پیش نظر حاجیوں کی تعداد حکومت سعودی عرب نے کم کرتے ہوئے حج 2020 کو مثالی بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 2لاکھ بھارتیوں نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔ پرنس محمد بن سلمان کے فراخ دلانہ فیصلہ کی بدولت بھارتی عازمین کے کوٹے میں 30 ہزار کا اضافہ کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر اوصاف سعید جنہوں نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں مہینوں سے پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کی وَندے بھارت مشن کے تحت سینکڑوں بھارتیوں کو وطن واپسی کے لئے کامیاب اقدامات کئے ہیں۔ اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ بچھڑے ہوئے خاندان متحد ہونے لگے ہیں جس کی انہیں بے حد خوشی ہے۔

ڈاکٹر اوصاف سعید نے سعودی عرب میں مقیم بھارتی تارکین وطن کے علاوہ بھارت میں موجود اپنے ہم وطنوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ وہ اس عالمی وباء سے مقابلہ کے لئے احتیاطی اقدامات کرے اور کسی قسم کی لاپرواہی نہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details