عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے منگل کو تقریباً 11 ہزار 500 نئے افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 79 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ روز کووڈ 19 سے 475 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد سات ہزار 426 تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے جانب سے کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس سے مزید آٹھ ممالک متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں تین ممالک افریقہ میں، تین امریکہ میں اور ایک روم میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت کورونا کے دوسرے مرحلے میں: آئی ایس ایم آر
کورونا وائرس: اذان کے الفاظ میں تبدیلی
کورونا سے ڈرونا؟
ادارہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ عالمی وبا کووڈ 19 کو لے کر ڈبلیو ایچ او بغیر سفر کیے ٹرانسپورٹ اداروں سے لے کر ساری ایمرجینسی سہولیات فراہم کرنے والوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے اور کام کر رہا ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 150 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ تین افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ 19 اب اپنی دوسری سطح پر پہنچ چکا ہے۔