اردو

urdu

ETV Bharat / international

گجرات وزیر اعلی ازبیکستان کے دورے پر - تاشقند میں مقیم گجراتی

گجرات وزیر اعلی وجے روپانی بین الاقوامی سرمایہ کاری فورم میں شرکت کے لیے ازبیکستان پہنچے۔

وزیر اعلی وجے روپانی کا شاندار استقبال

By

Published : Oct 19, 2019, 6:26 PM IST

وزیر اعلی وجے روپانی ازبکستان حکومت کی دعوت پر بین الاقوامی سرمایہ کاری فورم میں شرکت کے لیے ازبکستان پہنچے، جہاں ان کا ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

وزیر اعلی وجے روپانی کا شاندار استقبال

اس موقع پر وجئے روپانی ازبکستان کے اندیزان شہر کا دورہ کریں گے۔ اندیزان وہ شہر ہے جہاں مغل حکمران ظہیر الدین محمد بابر سنہ 1483 میں پیدا ہوئے تھے۔

گجرات وزیر اعلی ازبیکستان کے دورے پر

مزید وزیر اعلی اندیزان میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ اسی شہر میں بھارت کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام پرایک سڑک کا نام بھی ہے۔
اس موقع پر وجے روپانی ازبکستان کے فری فارماسیوٹیکل زون کا دورہ بھی کریں گے۔ وہ وہاں کیڈیلا فارماسیوٹیکلز کے ایک یونٹ کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعلی وجئے روپانی اس موقع پر ازبکستان کے تاشقند میں مقیم گجراتیوں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ جبکہ وزیر اعلی 23 اکتوبر کو ازبکستان کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے اور گجرات کے واپس روانہ ہوجائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details