صوبائی گورنر سید انور رحمتی نے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے کرزان ضلع کے وسطی علاقے میں گزشتہ شب حفاظتی چوکیوں پر حملہ کردیا۔ حفاظتی دستوں نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد دونوں طرف سے تصادم شروع ہوگیا۔
افغانستان میں تصادم، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 41 ہلاک - تصادم
افغانستان کے وسطی صوبہ دیکنڈی کے کزران ضلع میں ایک حفاظتی چوکی پر جنگجوؤں کے حملے کے بعد شروع ہوئے تصادم میں چھ حفاظتی اہلکاروں کی موت ہوگئی اور 35 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
افغانستان میں تصادم
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تصادم پوری رات جاری رہا زندہ بچے ہوئے جنگجو اپنے ساتھیوں کی 35 لاشیں اور 10 سے زائد زخمیوں کو پیچھے چھوڑ کر بھاگ نکلے اس تصادم میں ایک فوجی سمیت چھ حفاظتی اہلکاروں کی موت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
سرکاری حفاظتی دستوں نے علاقے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے جنگجوؤں کا صفایا کرنے کی مہم چلا رکھی ہے۔ طالبان نے اب تک اس پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔