افغانستان کے مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ ملک کے تین صوبوں، ہیلمند، قندھار اور اُرگن میں افغان فوج اور طالبان کے مابین تصادم کا سلسلہ گذشتہ کچھ دنوں سے جاری ہے۔
طلوع نیوز کی کی رپورٹ کے مطابق مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ قندھار صوبے کے ضلع ارغندب اور ارگن کے ضلع دہرود کے کچھ خطوں پر عسکریت پسندوں نے قبضہ کر لیا ہے۔
عہدیداروں نے مزید کہا کہ اس قبضے کے سبب مذکورہ علاقوں سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
طلوع نیوز کے مطابق دہرود کے پولیس سربراہ محمد کریمی نے بتایا کہ اگر حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہ دی گئی، تو پورا ضلع عسکریت پسندوں کے قبضے میں چلا جائے گا اور حالات بے قابو ہو جائیں گے۔
طالبان نے دعوی کیا ہے کہ قندھار کے ضلع ارغندب کے کچھ علاقوں پر انہوں نے حملہ کر اپنے قبضے میں کر لیا ہے۔