اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایس سی او میں چینی وزیر اعظم حصہ لیں گے

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے میڈیا کو بتایا کہ چینی وزیر اعظم لی کنگ 30 نومبر کو بھارت کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کریں گے۔

chinese prime minister
chinese prime minister

By

Published : Nov 27, 2020, 11:55 AM IST

چین نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وزیر اعظم لی کنگ پیر کے روز بھارت کی زیر صدارت ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممبر ممالک کے کونسل آف گورننس کے سربراہان کے 19 ویں اجلاس میں شریک ہوں گے۔

واضح ہو کہ بھارت 30 نومبر کو آٹھ رکنی گروپ کے سربراہان حکومت کے ڈیجیٹل اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے یہاں پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وزیر اعظم لی حکومتی سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ژاؤ نے کہا کہ لی اور دیگر رہنما کووڈ 19 وبا کے درمیان ایس سی او کے تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بیلٹ اور روڈ انیشیٹیو (بی آر آئی) تعاون اور قومی ترقیاتی حکمت عملی اور علاقائی تعاون کے اقدامات کے مابین زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کے لئے اتفاق رائے پر بات چیت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details