اردو

urdu

ETV Bharat / international

تبت میں چین کی فوجی مشق کا آغاز

چین نے تبت کے دارالحکومت لہاسہ سے لے کر بھارتی سرحد تک گولہ بارود سے لیس ہیلی کاپٹر اور طیارے کو مار گرانے والی میزائلوں کو فوجی مشق کے لیے نصب کردیا ہے۔

تبت میں چین کی فوجی مشق کا آغاز
تبت میں چین کی فوجی مشق کا آغاز

By

Published : Jan 6, 2020, 5:08 PM IST

چینی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی فوج نے بھارت کی سرحد سے متصل اونچائی والے علاقے تبت میں فوجی مشق کے لیے 15 ہلکے ٹینک اور جدید 155 ایم ایم گاڑی پر سوار ہووٹزر سمیت جدید اسلحے کو نصب کیا ہے۔

چین کے سرکاری اخبار 'گلوبل ٹائمز' نے اس کی اطلاع دی ہے کہ 'پیپلز لبریشن آرمی' اور 'تبت ملٹری کمان' نے نئے برس سے ہی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

تبت میں چین کی فوجی مشق کا آغاز

بتا دیں کہ بھارت اور چین کے درمیان ایل اے سی 3 ہزار 448 کلومیٹر طویل ہے، جو اروناچل اور سکم تک جاتا ہے۔ چین کا دعویٰ ہے کہ اروناچل پردیش جنوبی تبت کا ایک حصہ ہے۔

'عالمی برادری ایک اور خلیجی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی'

ABOUT THE AUTHOR

...view details