چین نے روس اور امریکہ کے درمیان تخفیف اسلحہ معاہدے کے نئے سرے سے توسیع کا خیرمقدم کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جھاؤ لیجیان نے ایک بیان میں کہا کہ ’چین تخفیف اسلحہ کے نئے معاہدے کی توسیع کرنے کے لیے روس اور امریکہ کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے'۔
ترجمان کے مطابق چینی سفارتکار نے امید ظاہر کی ہے کہ اس معاہدے کی توسیع کرنے سے امن اور عالمی اسٹریٹجک استحکام میں اہم حصہ داری ملے گی‘۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں آئندہ برس دیوالی تک نیا ہندو مندر کھل سکتا ہے
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تخفیف اسلحہ کے معاہدے میں مشروط توسیع مسترد کر دی تھی۔ امریکہ اور روس کے درمیان تخفیف اسلحہ کے معاہدے کی مدت فروری کے اوائل میں ختم ہو رہی ہے۔
گذشتہ روز وہائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن روس کے ساتھ تخفیف اسلحہ کے معاہدے میں پانچ برس کی توسیع چاہتے ہیں۔ امریکہ روس کے درمیان تخفیف اسلحہ کے معاہدے کی مدت فروری کے اوائل میں ختم ہو رہی ہے۔