اردو

urdu

ETV Bharat / international

Beijing Supports Peace Talks Between Russia, Ukraine:چین یوکرین میں جنگ بندی کا خواہاں

چین کے وزیر خارجہ وانگ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں کہاکہ ہم یوکرین میں جلد از جلد جنگ بندی چاہتے ہیں اور یہ پوری عالمی برادری کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ فریقین کے درمیان اب بھی اختلافات موجود ہیں، جب بھی وہ مذاکرات کرتے ہیں تو اختلاف ایک درجہ کم ہوجاتا ہے اور امن کی امید بڑھ جاتی ہے۔ Foreign Minister says China Supports Ceasefire But Does Not Agree to Step in

یوکرین میں جنگ بندی کا خواہاں
یوکرین میں جنگ بندی کا خواہاں

By

Published : Mar 11, 2022, 9:32 AM IST

Updated : Mar 11, 2022, 10:43 AM IST

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعرات کو کہا کہ بیجنگ یوکرین میں فوری جنگ بندی چاہتا ہے اور بین الاقوامی برادری بھی اس کی توقع رکھتی ہے۔

Foreign Minister says China Supports Ceasefire But Does Not Agree to Step in

مسٹر وانگ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں کہاکہ ہم یوکرین میں جلد از جلد جنگ بندی چاہتے ہیں اور یہ پوری عالمی برادری کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ فریقین کے درمیان اب بھی اختلافات موجود ہیں، جب بھی وہ مذاکرات کرتے ہیں تو اختلاف ایک درجہ کم ہوجاتا ہے اور امن کی امید بڑھ جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:Ukraine Crisis: چین نے یوکرین کے لیے 7 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی امداد کا اعلان کیا

انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ عالمی برادری روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گی اور اس کے لیے ضروری شرائط تیار کرے گی۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پابندیوں سے توانائی اور خوراک کے بحران میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے اسے آگے بڑھنے سے روکنے کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Mar 11, 2022, 10:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details