چین میں نئےکورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہفتے کے روز 722 ہوگئی، اس طرح ہلاکتوں کی تعداد تقریبا دو دہائی قبل چین اور ہانگ کانگ میں 'سارس' سے ہونے والی اموات کو عبور کر گیا۔
قومی صحت کمیشن کے مطابق، وائرس سے مزید 86 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد صوبے ہوبی میں ہے، جہاں دسمبر میں یہ مرض سامنے آیا تھا۔
کمیشن نے اپنی روزانہ کی اپڈیٹ میں مزید 3،399 نئے کیسز کی تصدیق بھی کی۔ اب ملک بھر میں 34،500 سے زائد تصدیق شدہ انفیکشن موجود ہیں۔
اس سے قبل سنہ 2003 میں پھیلے وائرس 'سارس' سے چین اور ہانگ کانگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریبا 650 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک میں 120 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ چین کے علاوہ بھارت سمیت تقریبا 20 ممالک میں کورونا وائرس سے متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔