چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لجیان نے کہا کہ ’امریکہ کو فوری طور پر چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کرنا چاہئے تاکہ چینی۔امریکہ تعلقات میں ہو رہے نقصانات بچا جاسکے۔
ژاؤلجیان نے ان خیالات کا اظہار ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چین سے متعلق اسٹریٹیجی رپورٹ کے جواب میں کیا۔
نئی اسٹریٹیجی رپورٹ 2017 میں امریکی قومی سلامتی سے متعلق حکمت عملی پر مرتب کی گئی رپورٹ جیسی ہی ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ غیرضروری چین کو خطرہ بتاتے ہوئے، چین کےخلاف سخت گیر پالیسی وضع کرنے کےلیے بہانہ بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دو سال سے چین کے داخلی امور میں غیرضروری مداخلت اور چینی مفادات کو نقصان پہچانے کےلیے امریکی کوششوں کے خلاف بیجنگ نے بار بار اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ژاؤ لجیان نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مضبوط قیادت میں چینی عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عالمی امن، استحکام اور ترقی میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔