خبررساں ادارے 'اے این آئی' کے مطابق چین نے بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور وہاں کے موجودہ حالات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی وزیرخارجہ اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مذاکرت ہوئے۔ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کے لیے چین کے دورے پر ہیں۔
مذاکرات کے دوران چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے محمود قریشی کو کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق دوطرفہ طور پر حل کیا جانا چاہیے۔
چینی وزیرخارجہ نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ دونوں ممالک تاریخی تنازع کو مکمل طور پر حل کرے اور علاقے میں مزید کشیدگی پیدا کرنے سے گریز کرے۔
چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد پاکستانی وزیرخارجہ محمود قریشی نے کہا: 'چین مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی موقف کی حمایت کرے گا۔'