چین نے ہانگ کانگ سے وابستہ امور پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والے امریکی شہریوں پر ویزا سے متعلق پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کے اس اقدام کو امریکہ کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاو لیجیان نے بدھ کو صحافیوں کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا امریکہ نام نہاد پابندی نافذ کر کے چین کے خاص انتظامی علاقہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے نفاذ میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے، لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اس کے جواب میں چین نے ہانگ کانگ سے وابستہ امور پر واضح طور پر اپنے بنیاد پرست خیالات رکھنے والے امریکی شہریوں پر ویزا سے متعلق پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔