چین نے اس سلسلہ میں دھمکی آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے ٹوکیو کے اقدام جس میں سینکاکو جزیرہ کا نام تبدیل کرنے کا بل منظور کیا گیا، پر شدید غصہ کا اظہار کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤلجیان نے کہا کہ ’متعلقہ انتظامی علاقہ کا نام تبدیل کرنے کےلیے جو نام نہاد بل منظور کیا گیا ہے وہ چین کے علاقائی خودمختاری کے خلاف ایک اشتعال انگیز اقدام ہے۔