اردو

urdu

By

Published : Sep 15, 2020, 6:19 PM IST

ETV Bharat / international

چین دریائے میکانگ کے اعداد و شمار شیئر کرے: امریکہ

چین اور امریکہ کے مابین کشیدگی جاری ہے۔ تجارتی اور فوجی سطح پر کشیدگی کے دوران امریکہ نے چین کو ایک دوسرے طریقے سے گھیرنے کی کوشش کی ہے، لیکن دیکھنا ہو گا کہ چین اس امریکی اقدام کا کیا جواب دیتا ہے۔

sdf
sdf

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے دعوی کیا ہے کہ چین نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی جانب بہنے والے دریائے میکانگ کا پانی روک لیا ہے جس کی وجہ سے خطے کے ممالک کو خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مائک پومپیو نے چین سے کہا ہے کہ وہ اس ندی کے آبی ذخائر سے متعلق اپنے اعداد و شمار کو جلد شیئرکرے۔

انہوں نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرکے کہا کہ پانی کے بہاو کو روکنے کے چینی حکومت کے یکطرفہ فیصلے نے خشک سالی کو بڑھا دیا ہے۔ معلومات کے تبادلے کے معاملے پر امریکہ میکانگ ریور کمیشن کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم میکانگ خطے کے ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چینی حکومت سے اپنے پانی سے متعلق اعداد و شمار شیئر کرنے کے لئے جواب دہی طے کریں۔ یہ ڈیٹا عوام کے سامنے آنا چاہئے۔ اسے سال بھر جاری کیا جانا چاہئے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں پانی سے متعلق اعداد و شمار کے ساتھ ہی زمین کے استعمال اور باندھ کی تعمیر اور آپریشن کا ڈیٹا بھی شامل ہونا چاہئے۔ اس کو میکانگ ریور کمیشن کے ذریعے شیئر کیا جانا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details