اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین نے میڈیکل ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجی - چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ

چین نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے امداد کے طور پر میڈیکل ماہرین کی ٹیم بھیجی ہے۔

چین نے میڈیکل ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجی
چین نے میڈیکل ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجی

By

Published : Mar 28, 2020, 11:03 PM IST

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نیشنل ہیلتھ کمیشن نے سنکیانگ یغور آٹونومس ریجن کے محکمہ صحت کی جانب سے منتخب ماہروں کو لے کر یہ ٹیم بنائی ہے۔ یہ ٹیم سنیچر کو پاکستان کے لئے روانہ ہوئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک گیارہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 1373 لوگوں کو اس بیماری سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پنجاب صوبہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک پانچ لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں اور 490 لوگوں کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details