اردو

urdu

ETV Bharat / international

China on Kashmir Issue: چین مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے یکطرفہ اقدام کے خلاف

چین نے اتوار کے روز پاکستان کے ساتھ 60 بلین امریکی ڈالر کے سی پیک سرمایہ کاری پروگرام CPEC Investment Programme کے تحت قریبی تعاون کا وعدہ کیا اور مسئلہ کشمیر کو مناسب اور پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کسی بھی ایسے یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتا ہے۔ China on Kashmir Issue

Chinese President and Pakistani Prime Minister Imran Khan
چینی صدر اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان

By

Published : Feb 7, 2022, 5:02 PM IST

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے چار روزہ دورہ کے دوران چینی صدر سمیت متعدد اعلیٰ چینی قیادت سے بات چیت کی۔

عمران خان نے اپنے دورے کے آخری دن چینی صدر شی ژنگ پنگ سے ملاقات کی۔ انہوں نے یہ دورہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) CPEC Investment Programme کی سست رفتاری پر بیجنگ کی بڑھتی ہوئی تشویش اور پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں پر حملوں سمیت متعدد امور پر مرکوز تھی۔

بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے خان کے دورہ چین کے اختتام پر جاری ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔

مشترکہ بیان کے مطابق پاکستانی فریق نے چینی فریق کو جموں و کشمیر کی صورتحال پر تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ جس میں چینی فریق نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر ایک ایسا تنازع ہے جو ماضی سے چلا آ رہا ہے اور اسے مناسب اور پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ چین کسی بھی یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے۔China on Kashmir Issue

چینی صدر نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ چین قومی آزادی، خودمختاری، وقار کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Solidarity Day: پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں مصروف

انہوں نے کہا کہ چین سی پیک کی مکمل ترقی کی جانب آگے بڑھنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہے۔

شی نے پاکستان کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی، زراعت اور عوام کی فلاح و بہبود کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، سبز، صحت مند اور ڈیجیٹل کوریڈور بنانے اور پائیدار ترقی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پاکستان کی صنعت کاری کی حمایت کرنے کے لیے چین کی آمادگی کا اظہار کیا۔

شی نے کہا کہ چین عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

عمران خان نے بھی کہا کہ پاکستان CPEC کے دوسرے مرحلے کی تعمیر کو فروغ دینے اور چین کے ساتھ صنعت، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے فعال اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ یہ عمران خان کا چین کا چوتھا دورہ ہے جبکہ انہوں نے اکتوبر 2019 میں آخری دورہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details