اردو

urdu

By

Published : Apr 17, 2020, 3:24 PM IST

ETV Bharat / international

چین میں کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 632 تک پہنچ گئی

ووہان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد 325 سے بڑھ کر 50،333 اور ہلاکتوں کی تعداد 1،290 ہو گئی ہے۔

چین میں کووڈ انیس
چین میں کووڈ انیس

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4،632 ہوگئی جب ملک نے اپنے مرکز ووہان میں اعداد و شمار پر نظر ثانی کی۔

ووہان میونسپل ہیڈ کوارٹر نے تصدیق شدہ کووڈ-19 کیسوں اور اس بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں نظرثانی کی۔

16 اپریل تک ووہان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد 325 سے بڑھ کر 50،333 اور ہلاکتوں کی تعداد 1،290 اضافے سے 3،869 ہوگئی ہے۔

اعدادوشمار پر نظر ثانی کی وجہ سے امریکہ اور دیگر ممالک کی جانب سے چین پر مبینہ طور پر کورونا وائرس کے معاملات کی انڈر رپورٹنگ اور تناؤ کی اصل کوریج کے بارے میں شدید تنقید کی گئی ہے۔

ووہان میونسپل ہیڈ کوارٹرز کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا نے اطلاع دی ہے 'مارچ کے آخر میں وبائی امراض سے متعلق تحقیقات کے لئے ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'اس گروپ نے آن لائن سسٹم سے معلومات کا استعمال کیا اور وبائی امراض سے متعلق تمام مقامات سے مکمل معلومات اکٹھی کیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر معاملے سے متعلق حقائق درست ہیں اور ہر اعداد و شمار درست ہیں'۔

چین کے وہان شہر سے پھیلا یہ کورونا اوئرس اب دنیا میں عالمی وبا کی شکل اختیارکرچکا ہے، اب تک اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکہ، اسپین اور اٹلی ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details