اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین کا ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کورونا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار - ڈوائیر

چین نے بغیر کوئی وجہ بتائے کورونا وائرس کووڈ 19 کی افزائش کی تحقیقات کے سلسلہ میں عالمی صحت تنظیم سے تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔

چین کا ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کورونا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار
China refuses to share Corona data with WHO

By

Published : Feb 14, 2021, 1:53 PM IST

چین نے کورونا کیسز سے متعلق اعداد و شمار کو عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ آسٹریلیا میں متعدی بیماری کے ماہر ڈومینک ڈوائیر اور ڈبلیو ایچ او ٹیم کے ایک ممبر نے ہفتے کے روز کہا کہ اس ٹیم نے چینی حکام سے دسمبر 2019 میں ووہان شہر میں ابتدائی مرحلے میں کورونا وائرس کے مریضوں اور دیگر افراد کے 174 کیسز کے اعداد و شمار شیئر کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن انہوں نے صرف اس کی تفصیل فراہم کرائی۔

چین کا ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کورونا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس طرح کے اعداد و شمار کو لائن لسٹنگ کہا جاتا ہے۔ اس تفصیل میں مریضوں سے پوچھے گئے انفرادی سوالات، ان کے رد عمل اور ان کے ردعمل کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لئے ابتدائی اعداد و شمار حاصل کرنا ضروری ہے لیکن چینی حکام نے اس کو دینے سے انکار کردیا۔

چین کا ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کورونا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار

ABOUT THE AUTHOR

...view details