اردو

urdu

ETV Bharat / international

Covid Lockdown In China: چین میں کورونا کی نئی لہر، کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن - کووڈ 19 کی نئی لہر

چین میں کورونا کی نئی لہر کے سبب تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین میں جمعہ کو کورونا کے تقریباً 400 کیسز سامنے آئے۔ ان میں سے 98 فیصد کیسز چانگ چُن شہر کے آس پاس کے علاقے سے آئے ہیں۔ New Covid wave in China

چین میں کورونا کی نئی لہر، کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن
چین میں کورونا کی نئی لہر، کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن

By

Published : Mar 12, 2022, 12:46 PM IST

چین :کووڈ 19 کی نئی لہر کی وجہ سے چین کے کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ Covid Lockdown In China

اطلاعات کے مطابق شہر کے تمام مکینوں کو گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ گھروں سے تب تک باہر نہ نکلیں جب تک کہ بہت ضروری نہ ہو اور انہیں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ China locks down the city of 9 million people

اطلاعات کے مطابق چین میں جمعہ کو کورونا کے تقریباً 400 کیسز سامنے آئے۔ ان میں سے 98 فیصد کیسز چانگ چُن شہر کے آس پاس کے علاقے سے آئے ہیں۔ شہر کا اہم حصہ کورونا سے بچا ہوا ہے،لیکن احتیاطی لاک ڈاؤن جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ New Covid wave in China

چانگچن کے قریب کا علاقہ جلن ہے، جلن اور دوسرے علاقوں میں 93 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ان شہروں کی طرف جانے والے تمام راستوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور لوگوں کو وہاں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ China Reports New Covid 19 cases

میڈیا رپورٹز کے مطابق چین کی 87 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، حالانکہ چین میں کورونا سے کتنے افراد ہلاک ہوئے ہیں، پوری دنیا ان اعداد وشمار پر یقین نہیں کر رہی ہے کیونکہ وہاں کی میڈیا صرف سرکاری بیانات ہی شائع کرتی ہے اس لیے درست تصویریں سامنے نہیں آپاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Doctor on Fourth Wave of Covid 19: 'کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں'

ABOUT THE AUTHOR

...view details