اردو

urdu

'چین كو آر سی ای پی معاہدے پر دستخط کی امید ہے'

چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کو شنگھائی میں دوسرے چینی بین الاقوامی درآمدات ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ علاقائی معاشی پارٹنرشپ (آر سی ای پی) معاہدہ ایشیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی معاہدہ ہوگا اور اس پر دستخط کئے جائیں گے اور جتنی جلدی ممکن ہو لاگو ہوں گے۔

By

Published : Nov 5, 2019, 2:28 PM IST

Published : Nov 5, 2019, 2:28 PM IST

چین كو آر سی ای پی معاہدے پر دستخط کی امید ہے


جن پنگ نے کہا کہ 'مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کل 15 آرسي اي پي رکن ممالک نے تفصیل سے اس پر مذاکرات مکمل کی اور مجھے امید ہے کہ معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے اور جلد ہی لاگو بھی ہوں گے'۔

چینی صدر نے افتتاحی تقریب کے دوران اس بات پر بھی زور دیا کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنے مارکیٹ تک پہنچ کو دوستانہ بنا رہا ہے اور چین نے غیر ملکی کمپنیوں کے آنے کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی ماحول کو بھی بہتر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'چین غیر ملکی اشیاء کی درآمد اور خدمات کے لئے فعال طور پر اسے بڑھانا جاری رکھے گا اور محصولات کو بھی کم کرے گا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'چین میں دوسرے بین الاقوامی درآمدات ایکسپو 5سے 10 نومبر تک چلے گا،جس میں تین ہزار سے زیادہ کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، ایکسپو میں پانچ لاکھ سے زائد افراد کے آنے کا امکان ہے۔'

آرسي اي پي میں 10 آسیان رکن ممالک- برونائی ، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام کے ساتھ ساتھ روس، آسٹریلیا، ہندوستان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور امریکہ بھی شامل ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details