امریکی صدارتی انتخابات کے کئی روز بعد بیجنگ کی خاموشی ٹوٹی ہے۔ چین نے آخر کار جمعہ کے روز امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو امریکی صدر اور نائب صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 'ہم امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتے ہیں۔ ہماری طرف سے جو بائیڈن اور ہیرس کو مبارکباد'۔