چین کے وزیر خارجہ کا شمالی کوریا کا دورہ
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کی بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کے مقصد سے شمالی کوریا کے لئے تین روزہ دورہ پیر سے شروع کررہے ہیں۔
دورہ کے دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ ای شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ اس سفر کا مقصد شمالی کوریا کے رکی ہوئی بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کے بعد جزیرہ نما کوریا کے حالات میں گزشتہ سال بہت بہتری آئی ۔
اس سال حال ہی میں شمالی کوریا کے میزائل ٹسٹ کے بعد بڑھنے والی کشیدگی کے بعد مذاکرات کے عمل پر قدغن لگ گیا تھا۔