وزارت تجارت (ایم او سی ) کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 'مقامی کامرس محکموں کو صوبہ ہبوئی اور شہر ووہان میں روزمرہ کی ضروریات کے سامان دستیاب کرانے کے لئے سپلائی کے نیٹ ورک کو مزید مؤثر بنایا جانا چاہئے۔'
سرکلر میں کہا گیا کہ 'سبزیاں، گوشت، انڈے، دودھ کی مصنوعات، آٹا، تیل سمیت دیگر خوردونوش کی اشیاء کی سپلائی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جانی چاہئے۔'
اس میں خریداری کے نئے اقدامات پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس متاثرہ علاقوں میں بغیر باہمی رابطہ کے بھی اشیاء کی خریداری ممکن ہو سکے۔ اس کے علاوہ بیجنگ، شنگھائی، گوانگڈونگ، هینن، ہنان، انهوئی اور ژیانگسی صوبوں میں بھی اشیاء کی فوری سپلائی کے لئے مقامی حکام کو کوشش کرنی چاہئے۔